”میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اور ہرادا میں ایک پیغام “آصف علی زرداری بھی پھٹ پڑے ،ایسی بات کہہ دی جس کا شکوہ نواز شریف بھی کر رہے ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اور ہر ادا میں ایک پیغام ہوتا ہے۔
آصف زرداری نے نواب شاہ سے اسماعیل ڈاہری کی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ ایک چھوٹا زمیندار ہے اور میرے ووٹوں کے لیے کام کرتا ہے، میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اور ہر ادا میں ایک پیغام ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسماعیل ڈاہری میرا کارکن ہے جسے میرے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔آصف زرداری نے کہا کہ اگر میری کسی کےساتھ ڈیل ہوتی تو اسماعیل کو گرفتار نہ کیا جاتا بلکہ میرے کہنے پر گرفتاریاں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زیادہ تر آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے، ہر جگہ آزاد امیدوار کھڑے ہورہے ہیں جن میں کچھ ہماری، کچھ نوازشریف اور کچھ عمران خان کی بس سے اترے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں