ٹکٹ نہ ملنے پر جمشید دستی سے بڑا بھائی ناراض ‘ آزادالیکشن لڑنے کا اعلان

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) عوامی راج پارٹی کے چیئر مین جمشید دستی کے بڑے بھائی ممتاز خان دستی نے عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کے مقابلہ میں پی پی 270سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
ممتاز خان دستی نے عوامی راج پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور مٹکا کا نشان حاصل کر کے الیکشن مہم کا آغاز کردیا۔
دستی خاندان اور حلقہ کی بڑی برادریوں نے ممتاز دستی کی حمایت کا اعلان کا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں