کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، جب کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب میں 67 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں