ثانیہ مرزا کی روزانہ 4 گھنٹے تک ٹریننگ، 26 کلو وزن کم کرلیا

ممبئی: بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا روزانہ 4 گھنٹے ٹریننگ کرتی اور 26 کلو تک وزن کم کرچکی ہیں۔

بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا آئندہ برس جنوری سے ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں اترنے کو تیار ہیں جب کہ اس مقصد کیلیے وہ روزانہ 4 گھنٹے ٹریننگ کرتی اور 26 کلو تک وزن کم کرچکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں پہلے ہی سب کچھ حاصل کرچکیں، اب دوسری اننگز میں کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتی، اس دوران وہ جو بھی کامیابیاں حاصل کریں گی وہ ان کیلیے بونس ہوگا۔
ثانیہ مرزا 6 ڈبلز گرینڈ سلم جیت چکیں ان میں سے 3 مکسڈ تھے، انھیں ڈبلز رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ انھوں نے کہا کہ بیٹا اذہان کھیل میں واپسی کیلیے میری بڑی تحریک ہے، میں صرف اس لیے کورٹ میں واپس آنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے کھیل سے پیار ہے۔ انھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کو بھی اپنا مقصد قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں