امریکا کا افغانستان سے انخلاء شرائط کی بنیاد پر ہوگا ، زلمے خلیل زاد

واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ہم طالبان کے ساتھ بہترین معاہدے کے لئے تیار ہیں لیکن امریکا کا افغانستان سے انخلاء شرائط کی بنیاد پر ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ ہم طالبان کے ساتھ افغانستان میں امن معاہدہ چاہتے ہیں لیکن امریکا کا افغانستان سے انخلاء شرائط کی بنیاد پر ہوگا، ایک ایسا معاہدہ جو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا راستہ ہموار کرے۔

زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ طالبان اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ بھی معاہدہ چاہتے ہیں، دوحہ پہنچ کر طالبان سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مذاکرات کاآغاز کرنے والا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں