ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیلئے ایسا کام کردیا کہ دیکھ کر ہر لڑکی کہے ایسا ہی شوہر چاہیے

کیپ ٹاؤن (ویب ڈیسک )حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما اس وقت جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہیں جہاں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین 3 ٹیسٹ میچز، 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔سریز شروع ہونے سے قبل کیپ ٹاؤن میں بھارتی کھلاڑی خوب پریکٹس کر رہے ہیں جبکہ وقت ملنے پراپنی فیملی کے ساتھ سیر سپاٹے بھی کر رہے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈ یا پر سامنے آرہی ہیں لیکن حال ہی میں ویرات کوہلی کی ایسی تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی کہ دیکھنے والوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی ۔
کوہلی اور انوشکا ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے نئے سال کا جشن بھی ساتھ منایا اور مختلف مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ ساتھ شاپنگ بھی کی۔اور ان ساری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی میچ پریکٹس بھی جاری ہے۔حال ہی میں کیپ ٹاون میں میچ پریکٹس کے دوران کوہلی کے گلے میں مبینہ طور پر چین کے ساتھ منسلک ایک انگوٹھی نظر آئی، جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شادی سے قبل ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی اور کوہلی کو یہ انگوٹھی اتنی بھائی کہ کیپ ٹاون میں میچ پریکٹس کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر یہی انگوٹھی گلے میں پہن لی۔سوشل میڈ یا صارفین نے کوہلی کے گلے میں شادی کی انگوٹھی دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں