اداکارہ ثوبیہ خان کو ایف بی آر کا نوٹس، آمدنی و اثاثوں کی تفصیلات طلب

لاہور (ویب ڈیسک)ایف بی آر کی سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع، نوٹس بھیج کر4سالہ انکم ٹیکس گوشواروں کی کاپیاں،بنک اکائونٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اثاثہ جات چھپانے اور بنک اکائونٹس کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کے شبہ میں سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کے ٹیکس معاملات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے اداکارہ کو جوہر ٹائون میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس بھیج کر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
ایف بی آر نے ثوبیہ خان سے سال 2013، چودہ،15 اور سال2016کے انکم ٹیکس گوشواروں کی کاپیاں مانگ لی ہیں۔ ایف بی آر نے ثوبیہ خان سے اثاثہ جات کی تفصیلات،آمدن کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کے خلاف اثاثہ جات چھپانے اور خفیہ اکائونٹس سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں