بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ ،تین پاکستانی زخمی ،پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک

نارووال (نیوز ڈیسک )بھارتی فوج نے ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری زخمی ہو گئے ،پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورکنگ باؤنڈری کے ظفر وال سیکٹر پر بھارتی فوج نے شہری علاقے پربلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3پاکستانی شہری زخمی ہو گئے جواب میں پاکستان نے بھارتی چوکیوں پر شدید حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوئے جس کے بعد دشمنوں کی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں