پیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور ن لیگی رہنما سعد رفیق کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(سٹی نیوز )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور ن لیگی رہنما سعد رفیق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شیخ رشید اور سعد رفیق کو کمیٹی میں نہ شامل کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بدنظمی پیدا نہ ہو۔سپیکر نے اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت سے بھی بات چیت مکمل کر لی ہے ۔

یاد رہے کہ شیخ رشید نے شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پر شدید احتجاج کیا تھا تاہم بعدازاں انہوں نے حکومت کو پی ا ے سی کمیٹی کا رکن نامزد کرنے کیلئے درخواست کی تھی جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں رکنیت کیلئے نامزد کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں