نواز شریف کی جانب سے بیکری کے دورے کے بعد عمران خان نے جوابی وار کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اور سیکیورٹی سٹاف کے ہمراہ اسلام آبادمیں واقع تہذیب بیکری میں گئے تو یہ ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی ،ویڈ یو میں دیکھا گیا کہ نواز شریف عوام میں گھل مل گئے اور ایک شخص نے لیگی قائدکے حق میں جذباتی تقریر بھی کردی ۔سوشل میڈ یا پر اس ویڈیو کے حوالے سے ابھی بحث ختم ہی ہوئی تھی کہ ایک اور ویڈیو سامنے آگئی جس میں عمران خان بھی ایک بیکری میں دیکھے گئے اور اس موقع پر عوام نے انہیں بھی گھیر رکھا تھا۔
تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا پر عمران خان کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی ایک بیکری میں موجود ہیں جہاں لوگوں نے انہیں گھیر رکھا ہے جبکہ بیکری میں کام کرنے والے ملازمین نے چیئر مین تحریک انصاف سے ایک ساتھ سیلفی بنوانے کی فرمائش کی تو عمران خان نے اپنے ہاتھ میں موبائل پکڑ کر سیلفی بنائی اور پھر وہاں سے چلے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں