پیپلزپارٹی اداروں پر حملے نہیں کررہی اس لئے اسے ہی ووٹ دیا:عائشہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے سینٹ انتخابات میں اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کو دیا، پیپلزپارٹی اس وقت اداروں پر حملے نہیں کررہی ۔ میں نے اسمبلی میں اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کو دیا ۔ اس وقت میری اپنی جماعت رجسٹرڈ ہوچکی ہے ۔ تحریک انصاف سے اختلافات پر علیحدہ ہوچکی ہوں ۔ عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں ۔ ن لیگ اداروں پر حملے اور ججوں کو گالیاں دے رہی ہے ۔ میڈیا قوم کی چور مریم نواز کو کوریج دیتا ہے مگر دوسروں کو نہیں دیتا ۔ پیپلز پارٹی کو ووٹ اس لئے دیا کہ وہ اداروں پر حملے نہیں کررہے بلکہ اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں