تقاریر،چیخ وپکار اور دھمکیاں احتساب سے نہیں بچا سکتیں، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے تو پھر احتجاج کس کے خلاف ہے؟
فواد چودھری نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی ابو بچاؤ ٹرین مارچ ناکام ہو چکا ہے۔ عوام کی عدم دلچسپی پر جسے کارروان بھٹو کا نام دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ بھٹو کے نظریاتی اور سچے پیروکار کرپشن کے ساتھ چلنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو سے اتنا تعلق ہے جتنا (ن) لیگ کا قائداعظم کی مسلم لیگ سے ہے۔ بھٹو نے تو کرپشن کے لیے نہیں کہا تھا، پھر نام استعمال کر کے حساب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ محض بھٹو صاحب سے رشتہ داری اور بے نظیر بھٹو کا نام کب تک بیچ کر کھاتے رہیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے نشے کےعادیوں کا علاج ہو تو وہ مزاحمت کرتے ہیں۔ تقاریر، چیخ وپکار اور دھمکیاں ان کو احتساب سے نہیں بچا سکتیں۔ آپ سڑکوں پر ضرور آئیں قوم آپ سے خود حساب لے گی۔ بہتر ہوگا کہ پیپلز پارٹی والے اپنی کرپشن کے خلاف احتجاج کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں