کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث دہشتگرد کو کل عدالت پیش کیا جائے گا

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث دہشت گرد کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق اس پر 50 قتل اور 39 اقدام ِ قتل کے چارجز لگائے جائیں گے۔
کرائسٹ چرچ کی مسجد میں نمازیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو جمعے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق آسٹریلوی باشندے پر 50 قتل اور 39 اقدام ِ قتل کے چارجز لگائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی دہشتگرد شہری نے 15 مارچ کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں فائرنگ کر کے 50 نمازی شہید کر دیئے تھے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو فوری پکڑنے کا حکم دیا اور مسلماںوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اہتمام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں