کورونا بحران کا مقابلہ کرنے کیلئے شہید بھٹو کے وژن کی پیروی کرنا ہوگی: بلاول

کراچی: (سٹی نیوز) اپنے اجداد کی میراث کو جاری رکھیں گے، ہر قیمت پر عوامی مفادات کا تحفظ کریں گے، کورونا بحران کا مقابلہ کرنے کیلئے شہید بھٹو کے وژن کی پیروی کرنا ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا حقیقی رہنما بحرانوں کے دوران عزم و وژن سے قوم کی رہنمائی کرتے ہیں، آج کڑے وقت میں پاکستان کے عوام ایک نئے ذوالفقار علی بھٹو کی تلاش میں ہیں، ایسا لیڈر جو ہمیں آپسی اختلافات کے باوجود متحرک کرے اور اس مہلک وباء سے نکالنے کے لئے قیادت کرے، پاکستانی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا شہید بھٹو کے پیغام میں یقین رکھنے والے تمام لوگ اور پیپلز پارٹی کسی بھی بحران میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، ہر قیمت پر اپنی عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں