سینماگھر بند ،صنم سعید کو فنکاروں کے روزگارکی فکرستانے لگی

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ صنم سعید سینما انڈسٹری کے مستقبل کے حوالے سے پریشان دکھائی دینے لگیں اور انہیں فنکاروں کے روزگارکی فکر ستانے لگی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صنم سعید کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں مستقبل قریب میں سینما گھروں کا کیا حال ہو گا اور فلمیں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے فنکاروں پر کیا بیتے گی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’’عشرت میڈنا ان چائنہ‘‘ کا کریکٹر پوسٹرجاری کیا اور کہا کہ کورونا ائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں کہ ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ سینما اور فنکاروں کا مستقبل کیا ہے تاہم ہم شائقین کیلئے ہمیشہ حاضر رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں