نوازشریف سمیت پورے خاندان کو سزا دی جائے

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر تنقید سپریم کورٹ پر تنقید نہیں ہے۔ ہنگامہ لیکس قانونی سے زیادہ سیاسی معاملہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا پانامہ کیس قانونی سے زیاہ سیاسی ہو گیا ہے۔ نوازشریف سمیت پورے خاندان کو سزا دی جائے‘ لیکن پہلے انہیں مجرم ثابت کرنا ہوگا۔ ججز کو بہت احتیاط سے ریمارکس دینے چاہئیں کیونکہ ججز خود نہیں بولتے‘ ان کے فیصلے بولتے ہیں۔ سماعت کے دوران جو ریمارکس دیئے جاتے ہیں‘ وہ ان کے حق میں نہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ٹرائل ہوگا۔ بغیر ٹرائل سزا نہیں ہو سکتی۔ جے آئی ٹی کو قطر بھجوانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ماضی میں اس کی مثال ملتی ہے۔ میموگیٹ سکینڈل میں بھی تحقیقاتی ٹیم بیرون ملک گئی۔ عاصمہ جہانگیر نے پیشن گوئی کی کہ اگر نوازشریف کو نکالا گیا تو شوکت عزیز جیسا کوئی اور آجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں