عام شہری کس طرح اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر انتہائی بہادری سے طیارے کے ملبے میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکال رہے ہیں

نیویارک (ویب ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کی مصروف شاہراہ پر کریش لینڈنگ کرنے والے چھوٹے طیارے کی ایک نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں یہ حیرتناک منظر دیکھا جاسکتا ہے کہ عام شہری کس طرح اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر انتہائی بہادری سے طیارے کے ملبے میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکال رہے ہیں۔
یہ حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب دو انجنوں والا سیسنا 310 طیارہ انٹر سٹیٹ 405 شاہراہ پر جان وائن ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار ایک خاتون اور مرد کو شدید زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال لیجایا گیا۔
تازہ ترین سامنے آنے والی ویڈیو مرزا بیگ نامی شہری نے بنائی جو مخالف سمت سے طیارے کی جانب آرہے تھے۔ ویڈیومیں دو افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جو شعلوں میں گھرے طیارے کے زخمی پائلٹ کو ملبے سے باہر نکال رہے ہیں جبکہ ایک اور شخص قریب ہی زخمی خاتون کی مدد کرتا نظر آتا ہے۔ اس موقع پر ایک شخص اپنی شرٹ اتار کر زخمی خاتون کے زخموں سے بہتے ہوئے خون کو روکنے کی کوشش کرتا نظر آرہا ہے۔ پائلٹ کی مدد کرنے والے شہری اس کی شرٹ اور جوتے اتار کر جائزہ لیتے نظر آتے ہیں کہ اسے کہاں اور کس نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
جان وائن ائیرپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ٹیک آف کرتے ہی مسائل کا شکار ہوگیا تھا اور ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے واپس آنے کی کوشش میں سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں