یہ دونوں بچے جڑواں ہیں لیکن ان کی سالگرہ کے دن الگ الگ ہیں کیونکہ۔۔۔

کیلیفورنیا(ویب دیسک) وقت کے فرق کے بارے میں تو ہم سب کو معلوم ہے لیکن یہ شاید آپ نے نہیں سوچا ہوگا کہ دو جڑواں بچوں کی سالگرہ کے دن بھی الگ الگ ہوگی ، جڑواں بچوں کی پیدائش میں عام طور پرمنٹوں کا فرق ہوتا ہے لیکن امریکی ریاست کلیفورنیا کے جڑواں بچے الگ الگ سالوں میں دنیا میں آئے جس کی وجہ سے ان کی سالگرہ کے دن بھی بدل گئے ۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق کیلیفورنیا کے علاقے ڈیلانوکی ماریہ فلورز نامی خاتون کے ہاں بچوں کی پیدائش کی تاریخ 27 جنوری 2018 کو متوقع تھی تھی تاہم انہیں 31 دسمبر کی رات یعنی سال نو کے آغاز سے قبل درد زہ ہوا جس کے بعد فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا۔خاتون نے 31 دسمبر2017 کی رات 11 بج کر58 منٹ پرپہلے بچے کوجنم دیا اور 18 منٹ بعد یعنی یکم جنوری 2018 کو 12 بج کر 16 منٹ پرخاتون نے بیٹی کوجنم دیا اوریوں وہ جڑواں بچے دو مختلف سالوں میں پیدا ہونے والے بچے بن گئے جبکہ سالگرہ کا دن بھی ایک کا 31دسمبر اور دوسرے کا یکم جنوری قرارپایا، پہلے بھائی اور پھر نئے سال میں بہن پیداہوئی ۔ 2018 میں پیدا ہونے والی بچی کی پیدائش پرہسپتال کی جانب سے 3 ہزار ڈالر کا تحفہ بھی دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں