دنیا کی کونسی ائیرلائن کی پرواز کبھی لیٹ نہیں ہوتی؟ کوئی مغربی یا عرب ملک کی ائیرلائن نہیں بلکہ۔۔۔ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) بسا اوقات آپ کو ایسی ائرلائن سے واسطہ پڑجاتا ہے جس کے لئے وقت کی پابندی کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اس طرح کی ائرلائنوں کی کوئی پرواز وقت پر روانہ ہوتی ہے نہ وقت پر منزل پر پہنچتی ہے۔ اگر آپ اس طرح کی ائیرلائنوں سے بچ کر رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ دنیابھر میں سب سے زیادہ وقت کی پابندی کرنے والی ائیرلائنیں کونسی ہیں۔ اس بارے میں ایک سالانہ رپورٹ جاری کی جاتی ہے اور اس بار جس ائیرلائن کو وقت کی پابندی کے لحاظ سے سرفہرست قرار دیا گیا ہے اس کا تعلق جاپان سے ہے۔ صرف پہلے نمبر پر ہی نہیں بلکہ دوسرے نمبر پر بھی ایک جاپانی ائیرلائن ہے اور وقت کی پابندی کے لحاظ سے سرفہرست ائیرپورٹ بھی ایک جاپانی ائیرپورٹ ہے۔
دنیا کی بڑی ائیرلائنوں میں سے وقت کی پابندی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ’جاپان ائیرلائنز‘ قرار دی گئی ہے جس کے بعد دوسرا نمبر آل نپن ائیرویز کا ہے۔ ’او اے جی پنکچویلٹی لیگ‘ رپورٹ کے مطابق تیسرے نمبر پر ڈیلٹا ائیرلائن آئی ہے جبکہ برٹش ائیرویز کو دسواں نمبر ملا ہے۔

جس کے بعد میڈرڈ ائیرپورٹ دوسرے اور اٹلانٹا ائیرپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔ وقت کی پابندی کے لحاظ سے تین بہترین ائیرلائنوں کے بعد ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ائیرلائنیں انڈیگو، الاسکا ائیرلائنز، ایس اے ایس، یونائیٹڈ ائیرلائنز، ایل اے ٹی اے ایم ائیرلائنز گروپ، امریکن ائیرلائنز، ساﺅتھ ویسٹ، اور برٹش ائیرویز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں