جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، عراق میں امریکی تنصیبات پر 3 راکٹ حملے، متعدد افراد زخمی

بغداد: (سٹی نیوز) جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکا کو جوابی کارروائیوں کا سامنا ہے، عراق میں 3 مختلف مقامات پر امریکی تنصیبات پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب میزائل گرے، جادریہ کے مقام پر راکٹ حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، عراقی ملیشیا نے بھی ملکی افواج کو امریکی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکا کو جوابی کارروائیوں کا سامنا، بغداد اور نواح میں تین مختلف مقامات پر امریکی تنصیبات پر راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

پہلا واقعہ بغداد کے علاقے گرین زون میں پیش آیا جہاں امریکی سفارتخانہ کے قریب راکٹ گرے جس کے باعث امریکی سفارتخانے کی جانب جانے والی سڑک بند ہو گئی۔

ایک اور راکٹ گرین زون کے قریب جادریہ کے مقام پر گرا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، بغداد کے شمال میں واقع بلد ائیربیس پر بھی راکٹ حملہ کیا گیا جہاں امریکی فورسز مقیم ہیں، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قاسم سلیمانی کے ساتھ قتل ہونے والے ملیشیا کمانڈر ابو مہندی المہندس کے گروپ نے عراقی افواج کو امریکی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
کتائب حزب اللہ نامی ملیشیا نے عراقی افواج کو ہدایت کی ہے کہ امریکی تنصیبات سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں