”میں پاکستان میں ناہل ہو گیا ہو ،میری ڈیوٹی کشمیر میں اس کام پر لگا دیں کہ ۔۔۔“مظفرآبا د جلسے میں نوازشریف نے ایسی بات کہ دی کہ ہر کوئی ہنس پڑا

مظفر آباد (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ اب تو میں پاکستان سے فارغ ہو گیا ہوں ،جب تک وہاں فیصلہ نہیں ہوتا تو میری ڈیوٹی یہاں کشمیر میں لگنی چاہیے ۔
مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ اب تو میں پاکستان سے فارغ ہو گیا ہوں ،راجہ صاحب میری ڈیوٹی یہاں آزاد کشمیر میں لگا دیں ،میں مذاق میں نہیں کہہ رہا کیو نکہ میں پاکستان میں نااہل ہوں لیکن آزاد کشمیر میں اہل ہوں ،جب تک وہاں فیصلہ نہیں ہوتا تو میری ڈیوٹی یہاں لگنی چاہیے ۔
نوازشریف نے کہا کہ میرے خلاف ایسے فیصلے نہ آتے تودو چار برسوں میں ہر ایک پاس روزگار ہوتا اورہر ایک کے پاس رہنے کیلئے چھت ہوتی،انہوں نے کہا کہ میرے خلاف فیصلہ نہ آتاتوآزادکشمیرمیں سستااورفوری انصاف دیتے اور ملزموں کو جلد سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچاتے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کے ہاتھ صاف ہیں ،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کردیا تو کیا میں نااہل ہو گیا ، انہوں نے کہا کہ میرے بڑے پروگرام تھے لیکن ان پر پانی پھیر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں