’ہم پاکستان کیخلاف یہ کام کرنے لگے ہیں“ ایران نے واضح اعلان کردیا، پاکستانیوں کیلئے انتہائی خطرناک خبرآگئی

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے وزیرپٹرولیم بیجان زنگینہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پاکستان کیخلاف گیس پائپ لائن منصوبے پر قانونی کارروائی شروع کرنے جارہاہے تاہم مزید کسی قسم کی تفصیلات دینے سے گریز کیا۔
تہران اشک آباد گیس تنازعہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر کاکہناتھاکہ ان کی درآمدات معطل کرنے اور ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر کے مطالبے کے بعد ایران ترکمانستان سے گیس درآمد نہیں کرتا، ترکمانستان عالمی عدالت کے ذریعے گیس معاملہ حل کرنا چاہتا ہے لیکن ایران سمجھتا ہے کہ اشک آباد کو نقصان کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ یادرہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت تنازعہ پیدا ہوا جب معاہدے کے برعکس ترکمانستان نے ایران کے شمالی علاقوں میں جانیوالی گیس کی غیرقانونی طورپر زیادہ قیمت مانگی ۔
دونوں ممالک کے نمائندگان کے درمیان دسمبر 2016ءمیں مذاکرات بھی ہوئے تھے جن میں ایرانی نمائندے کو حکومت نے واضح کیا کہ ترکمانستان کو بتادیں کہ وہ ماضی کے مشترکہ معاہدے کے علاوہ کچھ بھی قبول کرنے کو تیار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں