ڈیرین سیمی اور ثناءبچہ کی تصویر کے بعد دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کو ”پاگل“ کر دیا، دونوں نے کیا بات کی اور پھر صارفین نے کیا کہا؟ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی اور ثناءبچہ کی تصویر منظرعام پر آئی تو سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہو گیا۔
بہت سے صارفین نے اس تصویر کو پسند کیا لیکن کئی صارفین نے ثناءبچہ کی ڈیرین سیمی کیساتھ بے تکلفی مسلمان خاتون ہو کر عیسائی شخص کے اتنے قریب کھڑے ہونے پر تنقید بھی کی۔
اس تصویر کے بعد ثناءبچہ اور ڈیرین سیمی کے درمیان ہونے والی ایسی گفتگو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک مرتبہ پھر ’پاگل‘ کر دیا ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں مصروف ہے۔
ثناءبچہ نے پشاور زلمی کے میچ سے پہلے اپنی ایک تصویر لی جس میں انہوں نے چہرے کا ’پاؤٹ‘ بنا رکھا تھا اور اسے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات!!! جیت تمہارا مقدر بنے۔۔۔ گو زلمی!!!!“

اپنا تبصرہ بھیجیں