بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون بھی جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کے ہاں سروگیسی عمل یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں ہیں۔
سنی لیون نے فلمی کیریئر میں متعدد فلموں میں کام کیا ہے لیکن وہ فلم نگری میں اپنی شناخت بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی بناسکی ہیں۔
اداکارہ اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے گزشتہ سال 21 ماہ کی ایک بچی کو گود لیا تھا جس کا نام نشاکور ویبر رکھا تھا لیکن اب اداکارہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں