’’عمران خان کا نکاح پڑھانے کے بعد مفتی سعید بہت پریشان ہیں کہ اس بات کا جواب کیسے دیں کہ ۔ ۔ ۔‘‘ قریبی ساتھی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہاء نہ رہے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق اپنی خبر پر جنگ گروپ کے صحافی عمر چیمہ ابھی تک قائم ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر اپنا موقف دہرایا کہ جب تیسری شادی کی تصویریں جاری کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ نکاح کی تقریب یکم جنوری نہیں بلکہ 18 فروری کو ہوئی تھی، عمران خان کیلئے اگلا چیلنج اپنے نکاح خواں کو خاموش رکھنے کا تھا۔ اس طرح پی ٹی آئی چیئرمین یعنی دولہا نے مفتی سعید سے کئی درخواستیں کیں کیونکہ نکاح کی اصل تاریخ کے انکشاف سے عمران خان کیلئے کئی چیلنجز پیدا ہوجاتے کیونکہ عدت کے عرصے میں خفیہ نکاح کرنے سے 16 دن قبل ہی تو سپریم کورٹ نے انہیں صادق اور امین قرار دیا تھا۔اب بشریٰ بی بی کی معتمد خاص فرح کے حوالے سے بتایا کہ مفتی کے پیچھے صرف میڈیا ہی نہیں لگا ہوا، انہیں پی ٹی آئی کے اندر سے بھی غیر شائستہ سوالوں کا سامنا ہے، اکثر پوچھا جانے والا سوال یہ ہے کہ آخر انہوں نے اپنی ساکھ عدت سے قبل نکاح کروا کے کیوں داؤ پر لگائی

اپنا تبصرہ بھیجیں