عاصمہ رانی قتل کیس، کوہاٹ سے پشاور منتقل کردیا گیا

پشاور(ویب ڈیسک)پشاورہائیکورٹ نے کوہاٹ میں قتل ہونے والی ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کا قتل کیس پشاور منتقل کرنے کا حکم صادر کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی نے کی ۔ درخواست گزار نے عاصمہ رانی قتل کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کی استدعا کی۔درخواست گزار نے اپنی درخواست میںکہا کہ عاصمہ رانی کے قاتل کا تعلق بااثر خاندان سے ہے ہم خود کو کوہاٹ میں محفوظ نہیں سمجھتے اس لیے ہمارا کیس پشاور منتقل کر دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر عاصمہ رانی قتل کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں