اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہری نے لڑکے کو سگریٹ پینے سے منع کیا تو جواب میں مار مار کر اس کا بھرکس نکال دیا، یہ لڑکا کس طاقتور ترین آدمی کا بیٹا تھا؟جان کر پاکستانیوں کو غصہ آجائے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سابق آئی جی پنجاب عثمان خٹک کے بیٹنے نے ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی کرنے سے منع کرنے پر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مسافر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سرکاری ملازم عدیل خان یہ منظر دیکھ کر سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ آپ کی وجہ سے دیگر لوگ پریشان ہو رہے ہیں جس پر سابق آئی جی پنجاب کے بیٹے محسن خٹک نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر عدیل خان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
عدیل خان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اسلام آباد پولیس کو اپنی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ محسن اور اس کے دو ساتھیوں نے مل کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑے اور بدتمیزی بھی کی۔
عدیل خان کے علاوہ اس وقت ایئرپورٹ پر موجود دیگر مسافروں نے بھی محسن خٹک کے خلاف تشدد کی شکایات درج کرائیں تاہم سی اے اے اور ایئرپورٹ سیکیورٹی کے اہلکار اس واقعے سے لاپروا رہے اور معاملے میں مداخلت نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں