خیبر پی کے اور فاٹا سے دبئی ویزے کیلئے وزارت خارجہ کریکٹر اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس لازمی شرط قرار

پشاور(آن لائن)خیبر پی کے اور فاٹا سے دبئی کے ویزے کے لئے وزارت خارجہ کا کریکٹر سرٹیفکیٹ اور پولیس کلیئرنس کی شرط لازمی قرار دیدی گئی ہے پولیس کلیئرنس کی رپورٹ متعلقہ ڈی پی اوز ، سی سی پی او پشاور کی جانب سے دیا جائے گا۔ جبکہ کریکٹرسرٹیفکیٹ وزارت خارجہ کی جانب سے دیا جائے گا۔

فارن آفس سے تصدیق کے بعد یو اے ای ایمبسی سے بھی تصدیق کرنا ہو گی مذکورہ دستاویزات کی تصدیق پاکستان کی طرف سے وزارت خارجہ میں ہوتی ہے اس صورتحا ل کے باعث مالاکنڈ ڈویڑن ، پشاور ، جنوبی اضلاع سمیت صوبے کے دیگر اضلاع اور قبائلی علاقہ جات سے جانے والے شہریوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور وزارت خا رجہ کے باہر روزانہ سینکڑوں افراد اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لئے جمع ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں