منی لانڈرنگ کیس: فریال اور زرداری کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع

کراچی: کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور اور آصف زرداری کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کر دی۔ سابق صدر کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
کراچی کے بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی پی رہنما فریال تالپور، بینکر حسین لوائی، عبدالغنی مجید، نمر مجید سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کر دی۔
سابق صدر آصف زرداری کے وکیل نے انکی غیر حاضری کی درخواست جمع کرائی اور کہا کہ وہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث اسلام آباد میں مصروف ہیں۔ عدالت نے درخواست منظور کر لی۔
دوران سماعت ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین نیب کی درخواست پر اعتراض داخل کرنا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے وکلا کو چیئرمین نیب کے
خط کی نقول وکلا کو فراہم کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں