مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے گھر کو گولے سے اڑا دیا، 2 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے، ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی جانب سے گھر گولے سے اڑانے کے باعث دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
ضلع پلوامہ کے شہر ترال کے نواح میں واقع گاؤں میر موہالا میں بھارتی فورسز نے ایک گھر کو گولے سے اڑا دیا جس سے دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ کشمیریوں نے بھارتی فوج کے اس بہیمانہ اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
لوگوں میں خوف و حراس پھیلانے کے حربے کے طور پر علاقے میں بھارتی فوج تاحال گشت کر رہی ہے۔ بھارتی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر رکھی ہے۔ کرفیو کے سبب لوگوں کو روزمرہ امور نمٹنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں