زہرا شاہ کا قتل، فنکار میدان میں آ گئے، غم وغصے کا اظہار

لاہور: (سٹی نیوز) راولپنڈی میں مالکان کے تشدد سے قتل ہونے والی 8 سالہ گھریلو ملازمہ زہرا شاہ کیلئے فنکار میدان میں آ گئے اور شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزموں کو سخت سزادینے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا پراپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے اپنے معاشرے کی ناقص حالت دیکھتے ہوئے بہت زیادہ دُکھ ہوتا ہے، کاش میں ان مظلوموں کا دُکھ درد دور کر سکتی اور ظالموں کو اُن کے انجام تک پہنچا سکتی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ شیطان آزادانہ ہمارے ہی درمیان گھوم رہے ہیں۔ صنم ماروی، شنیرا اکرم، ارمینا خان اور عثمان خالد بٹ نے بھی زہرا شاہ کو انصاف دلانے کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ خود زہرا شاہ کے کیس کی پیروی کرے اور اسے ظالموں کیلئے ایک مثال بنا دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں