وفاقی وزیر فواد چودھری کا پارلیمان کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (سٹی نیوز) فواد چودھری نے پارلیمان کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کورونا صورتحال کے پیش نظر ورچوئل اجلاس بلایا جائے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا پارلیمان کے براہ راست سیشن کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں بہت سے پارلیمنٹریز کورونا سے متاثر ہوئے، ہمیں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں