جب میں نے سرفراز سے کہا کہ ہم آپ کو ٹیسٹ کا کپتان بنا دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہاہے کہ جب میں نے سرفراز سے کہا کہ ہم آپ کو ٹیسٹ کا کپتان بنا دیں تو آپ مان جائیں گے تو سرفراز نے کہا کہ مرضی آپ کی، جو مرضی کریں ہم تو خدمت کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف 1993ء میں کانگریس کانفرنس میں شرکت کیلئے گئے تو ہرارے میں وزراء اعظم، صدور اور ورلڈ الیون کے چند کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان میچ ہوا۔ اس میچ میں تمام وزراء4 اعظم اور صدور نے 2,2 اوورز کھیلنا تھے۔
جب وزیراعظم نواز شریف کی باری آئی تو انہوں نے میری ٹوپی اور گلوز لئے اور بیٹنگ کیلئے چلے گئے جس دوران انہوں نے 5 چھکے مارے۔ ان کی کارکردگی دیکھ کر دیگر ممالک کے وزراء4 اعظم اور صدر بہت حیران ہوئے اور کہا کہ یہ تو بہت اچھے کرکٹر ہیں۔
شہریار خان نے مزید کہا کہ میں ان کے ساتھ نیٹ پریکٹس کیلئے جاتا تھا اور مجھے معلوم تھا کہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ اس روز تو انہوں نے کر دکھایا تھا اور پوری کانفرنس کے ہیرو بن گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں