ہری پور :وارث علی شاہ نےاپنی سوتیلی بیٹی سے شادی رچا لی

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) ہری پور میں ایک شخص وارث علی شاہ نے اپنی بیوی شہربانو کاظمی کی 18 سالہ بیٹی یعنی اپنی سوتیلی بیٹی سے شادی رچا لی۔

وارث علی شاہ کی بیٹی شہربانو کاظمی نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”9 سال قبل میں نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد وارث علی شاہ سے شادی کی۔ مرحوم شوہر سے میرے چار بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور جب وارث علی سے شادی ہوئی تو میں بچوں سمیت اس کے پاس آ گئی۔
پہلے 9 مہینے زندگی پرسکون انداز میں گزری اور اس دوران میں نے وارث علی کو گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کا کاروباری بھی شروع کروایا۔ لیکن پھر وارث نے اچانک وہ گھر بیچنے کا مطالبہ شروع کر دیا جو مرحوم شوہر نے میرے لئے چھوڑا لیکن میں نے انکار کر دیا جس پر وہ مجھے تشدد کا نشانہ بنانے لگا۔
5 نومبر کو میری ایک بیٹی لاپتہ ہو گئی اور 22 نومبر کو وارث نے مجھے واٹس ایپ پر ایک تصویر بھیجی۔ یہ تصویر وارث اور میری لاپتہ بیٹی کے نکاح نامے کی تھی۔
تصویر ملنے پر میں مقامی پولیس سٹیشن گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی جس کے بعد میں نے عدالت سے رابطہ کیا۔ اپنی بیٹی کو ڈھونڈنے کی کوششوں میں یہ انکشاف ہوا کہ وارث پہلے بھی چار شادیاں کر چکا ہے جبکہ میری بیٹی یعنی اپنی سوتیلی بیٹی کیساتھ اس نے پانچواں نکاح کیا ہے۔
وارث نے مجھے اور میری فیملی کی معاشی کفالت بھی بند کر دی ہے اور میں بچوں کی سکول کی فیس دے سکتی ہوں، نہ اپنی خراب صحت کا خیال رکھ سکتی ہوں۔
سوتیلی بیٹی کو ساتھ لے جانے اور اس کیساتھ نکاح کرنے میں وارت کی مدد ہمارے ڈرائیور نے کی جو بچوں کو سکول لے جانے اور لانے کا کام کرتا ہے۔

وارث کے باپ نے اس واقعے کے بعد اس سے لاتعلقی کا اعلان تو کر دیا ہے مگر اسے اپنے بیٹے کی تمام حرکتوں کا پتہ تھا اور اب اسے بچانے کیلئے ہی سخت ردعمل کا اظہار بھی کر رہا ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں