ویلنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں اس وقت گراﺅنڈ میں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا جب باﺅلنگ کے دوران ایک ”بھڑ“ نے محمد عامر پر حملہ کر دیا اور محمد عامر مضحکہ خیز انداز میں اس سے بچنے اور پھونک مار کر دور بھگانے کی کوشش کرتے رہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو ہنسی کا طوفان آ گیا جس میں سب سے دلچسپ بات محمد عامر کا ردعمل تھا۔ انہوں نے جس انداز میں ”بھڑ“ سے بچنے اور اسے پھونک مار کر دور بھگانے کی کوشش کی، وہ شائقین کرکٹ کو بھا گیا ہے اور ان کے مداح تو ان کے اس انداز پر ”صدقے واری“ جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments