عون چوہدری نے کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد (ویب دیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی سیکرٹری عون چوہدری نے کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔
عمر چیمہ نے خبر دی تھی کہ عمران خان نے یکم جنوری 2018 کو اپنی پیرنی سے لاہور میں شادی کی ہے۔ عون چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمر چیمہ کے رابطہ کرنے پر عمران خان کی شادی کی افواہ کی تردید کی تھی۔ انہوں نے عمر چیمہ کی خبر کو من گھڑت بھی قرار دے دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں شادی کی ، عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں