عمران خان نے اپنی پیرنی سے شادی کرلی: سینئر صحافی عمر چیمہ کا دعویٰ

اسلام آباد(ویب دیسک)سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بارپھر خفیہ شادی رچالی ہے اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لئے جایاکرتے تھے۔
عمر چیمہ نے دی نیوز میں اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں شادی کی ، عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا ، جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ مفتی سعید پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن ہیں ، 8جنوری 2015ءکو ریحام خان سے شادی کے موقع پر ان کے نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں