وہ خاتون جس نے 9/11 حملوں سے ایک رات پہلے ہی سارا منظر خواب میں دیکھ لیا تھا، یہ کون ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

بیلفاسٹ(ویب ڈیسک) خواب کو عموماً انسانی ذہن ہی کی کارستانی قرار دیا جاتا ہے لیکن بعض لوگ سچے خواب دیکھنے کے دعوے بھی کرتے ہیں۔ اب ایسا ہی دعویٰ ناردرن آئرلینڈ کی ایک خاتون ٹی وی میزبان نے کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 38سالہ کرسٹین لیمپرڈ کا کہنا ہے کہ ”نائن الیون کے سانحے سے ایک روز قبل مجھے اس کا خواب آیا تھا اور جوکچھ میں نے خواب میں دیکھا، ہو بہو وہی کچھ اگلے روز نیویارک میں دیکھنے کو ملا۔“
شو’لوز وومن‘ میں کرسٹین کا کہنا تھا کہ ”میں نے اس رات خواب دیکھا کہ میں ان طیاروں میں سے ایک میں سوار ہوں جو نیویارک کے ورلڈٹریڈ سنٹر سے ٹکرایا۔ اس طیارے میں ایک ہنگامہ برپا تھا، میں نے خواب میں اس طیارے کے کاک پٹ کے اندر بھی دیکھا۔ اس طیارے کی سینکڑوں کھڑکیاں تھیں اور پھر وہ طیارے ایک عمارت سے ٹکرا دیا گیا۔“کرسٹین نے مزید بتایا کہ ”اگلی صبح جب میں اٹھی تو میں نے یہ خواب اپنی والدہ کو سنایا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی نیویارک سے یہ خبر آ گئی۔میں یہ دعویٰ نہیں کرتی کہ میں نے حتمی طور پر وہی واقعہ دیکھا لیکن اس خواب میں کچھ ایسا تھا کہ جب اگلی صبح نائن الیون کا سانحہ ہوا تو میں حیران رہ گئی کہ یہی کچھ میں نے رات کو خواب میں دیکھا تھا۔ “

اپنا تبصرہ بھیجیں