بھولی بھالی خاتون غلطی سے کروڑ پتی بن گئی، مگر کیسے؟ ناقابل یقین کہانی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) غلطی کرنے سے انسان کا نقصان تو ضرور ہو جاتا ہے لیکن فائدہ ہونے کی بات پہلی بار سنی ہے، اور فائدہ بھی ایسا کہ جو سنے بس دل تھام کر رہ جائے۔ یہ مبارک غلطی امریکی خاتون اوکسانہ زاخروف سے ہوئی، جس کے نتیجے میں وہ بیٹھے بٹھائے کروڑوں کی مالکن بن چکی ہیں۔
وہ کبھی بھی کوئی چیز نہیں جیتی ہیں لیکن پھر بھی شاپنگ کرتے ہوئے انہیں خیال آیا کہ ایک ڈالر والا لاٹری کا ٹکٹ خرید لیں۔ اوکسانہ سے چھوٹی سی غلطی یہ ہوئی کہ ایک ڈالر کی بجائے 10 ڈالر والا ٹکٹ لے لیا۔ وہ کہتی ہیں کہ جب انہیں احساس ہوا کہ غلط ٹکٹ لے لیا ہے تو اسے واپس کرکے ایک ڈالر والا لینے کی بجائے انہوں نے سوچا کہ اب یہی لے جاتی ہوں۔ بس یہی وہ لمحہ تھا جس نے ان کی زندگی کو ہمیشہ کے لئے بدل دیا۔
’میں اس لڑکی سے محبت کرتی تھی اس لیے اپنے شوہر کی دوسری شادی کروا کر اسے گھر لے آئی لیکن اب ۔۔۔‘ اس پاکستانی لڑکے کی کہانی سن کر مردوں کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے
مجھے کوئی دلچسپی محسوس نہیں ہو رہی تھی کہ اسے کھرچ کر دیکھوں کہ میں نے کیا جیتا ہے۔ مجھے کوئی امید ہی نہیں تھی کہ میں بھی کچھ جیت سکتی ہوں۔ بالآخر کئی دن بعد میں نے اتفاقاً اسے کھرچا تو پتا چلا کہ میں تو اول انعام کی فاتح تھی۔مجھے 50 لاکھ ڈالر ملیںگے۔ یہ اتنی بڑی رقم ہے کہ میں نے کبھی خواب میں بھی اس کا تصور نہیں کیا تھا۔ مجھے بے حد خوشی ہے کہ اس انعام کی وجہ سے میرے بچوں کی زندگی آسان ہو جائے گی۔ انہیں یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے کسی سے قرض نہیں مانگنا پڑے گا۔ “

اپنا تبصرہ بھیجیں