برٹش اوپن جونیئرز: پاکستان کے حمزہ خان انڈر 15 کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئے

برمنگھم: (سٹی نیوز) حمزہ خان کا فائنل میں پیر کو انگلینڈ کے یوسف شیخ سے مقابلہ ہوگا۔ انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی نور زمان کا سفر سیمی فائنل میں اختتام پذیر ہو گیا۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری برٹش اوپن جونئیرز کے انڈر 15 سیمی فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے یاسین شودے کو تین صفر سے شکست دی۔

حمزہ خان نے پہلی گیم 8-11، دوسری گیم 7-11 اور تیسری گیم میں 5-11 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا، فائنل مقابلہ 06 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب انڈر 15 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد عماد کو برطانیہ کے یوسف شیخ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانوی کھلاڑی نے عماد کو 0-3 سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کیا۔

انڈر 17 مقابلے میں بھی پاکستان کے نور زمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاپ سیڈ برطانیہ کے سیم ٹاڈ نے سیمی فائنل باآسانی 0-3 سے اپنے نام کر لیا۔

انڈر 15 کیٹیگری میں پاکستان کے حمزہ خان کو ٹائٹل کے کیے برطانیہ کے یوسف شیخ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں