آمدن سے زائد اثاثوں کا معاملہ: میاں جاوید لطیف اور اہلخانہ 13 جنوری کو دوبارہ طلب

لاہور: (سٹی نیوز) لاہور نیب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر میاں جاوید لطیف اور اہلخانہ کو 13 جنوری کو دوبارہ طلب کرلیا۔ لیگی رہنما نے یکم جنوری کو اثاثہ جات پرفاما جمع کروا دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے امجد لطیف اور منور لطیف کو آئندہ پیشی پر فارم مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا میاں منور لطیف اور امجد لطیف کو اثاثہ جات فراہم کیے گئے۔ نیب نے فیملی کے دیگر اراکین کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں