”ریحام خان نے شوکت خانم کو فنڈ دینے والوں کو فون کیا اور۔۔۔“ صحافی نے عمران خان کے قریبی ساتھی کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ریحام خان کو طلاق کیوں ہوئی اور عمران خان کو طلاق سے ایک مہینہ پہلے کون سی فون کالز سنائی گئیں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان کے انٹرویو کے بعد عمران خان کے قریب ساتھی نے بالآخر طلاق کی اصل وجہ عوام کو بتانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
عمران خان کے قریبی ساتھی کا دعویٰ ہے کہ ریحام خان نے ناصرف ایک پراجیکٹ کے ذریعے کمیشن لینے کی کوشش بلکہ شوکت خانم ہسپتال کو فنڈز دینے والے افراد سے رابطہ کر کے فلم ”جانان“ کیلئے فنڈز دینے کو کہا اور ان دونوں معاملات کو ثبوتوں کے ساتھ عمران خان کے سامنے رکھا گیا۔
صحافی عدیل راجہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”عمران خان کے ایک قریبی ساتھی نے ریحام خان کی طلاق کی اصل وجہ بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طلاق سے ایک مہینہ پہلے ٹیلی کام کمپنی کے اعلیٰ افسران کی جانب سے انہیں ٹیلی فون ریکارڈ پیش کیا گیا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں