سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والے کو سب جانتے ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی 2008 والی حکومت نوازشریف کی دی ہوئی تھی,سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والے کو سب جانتے ہیں.
اسلام آبا دمیں پی ایم ایل ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے لئے ہارس ٹریڈنگ کی گئی اور یہ اقدامات کس نے اٹھا ئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،اب سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی یہ کام ہورہا ہے ،چند لوگ اپنی دولت کو بچانے کے لئے ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے نا موں پرتفصیلی غورکیاگیا جس کے لئے فائنل ہونے امیدواروں کا حتمی اعلان کل تک کر دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں