یہ انتہائی خوبصورت نوجوان لڑکی کس بھارتی اداکارہ کی بیٹی ہے؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کیونکہ۔۔

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارت کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 4 کی فاتح شویتا تیواری کی بیٹی کی انتہائی خوبصورت تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
تفصیلات کے مطابق شویتا تیواری کی بیٹی ابھی صرف 17 سال کی ہیں اور ان کا نام پلک تیواری ہے ،پلک نے اپنی نئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی تو دھوم مچ گئی ،تصاویر میں وہ انتہائی دلکش نظر آ رہی ہیں اور امید کی جارہی ہے اب وہ کسی پروڈیوسر کی نظر میں آ ہی جائیں گی ۔پلک نے کالے رنگ کے کپڑوں میں کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے بہت تیزی کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے وائرل کر دیا تاہم بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ 17 سالہ پلک جلد ہی بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے جارہی ہیں ۔پلک کی والدہ شویتا تیواری کو اداکاری کی دنیا میں شہرت ایکتا کپور کے ڈرامے ’کسوٹی زندگی کی ‘میں بطور ’پریرنا‘ کا کردارا دا کرنے پر ملی تاہم ان کی شہرت کو چار چاند بگ باس سیز 4 میں کامیابی نے لگا دیئے ۔شویتا نے کچھ بالی ووڈ فلمز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مدھوشی ‘اور 2011 میں ریلیز کی گئی فلم ’بن بلائے باراتی ‘شامل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں