پی ٹی آئی رہنما عائشہ نذیر جٹ کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ اب وہ کس پارٹی میں ہیں اور اتنا عرصہ کہاں غائب رہیں؟ بڑی خبر آگئی

بورے والا (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائشہ نذیر جٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی اور وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ لوگ ان سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی میں ہیں یا پارٹی چھوڑ دی ہے ۔ ’ میں ہر طرح سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، برائے مہربانی افواہوں پر کان نہ دھریں، شکریہ‘۔
واضح رہے کہ عائشہ نذیر جٹ نے ن لیگی ایم پی اے یوسف کسیلیہ کی نا اہلی پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 بورے والا سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا تھاتاہم وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ عائشہ جٹ کی جانب سے مخالف پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا تھا اور وہ میڈیا پر بھی اس حوالے سے کافی مہم چلاتی رہی ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے عائشہ نذیر جٹ اپنے والد چوہدری نذیر جٹ اور چھوٹی بہن عارفہ نذیر جٹ کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ ان کے والد کا کاروبار سعودی عرب میں ہے جبکہ عائشہ نذیر جٹ نے بھی اپنی زندگی کا اکثر حصہ وہیں گزارا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں