سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر اسحاق ڈار نے وعدہ معاف گواہ بننے کی دھمکی دے دی ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں موجود بدمعاشیہ نے بدترین سفارتی محاذ پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ بڑے افسوس کی بات ہے ہماری بدمعاشیہ یوم یکجہتی کمشیر جیسے دن پر بھی سیاست کرنا نہیں چھوڑتی، بھارت کو اور دنیا کو سمجھنا ہوگا مسئلہ کشمیر ایک ”ٹک ٹک“ کرتا ایٹم بم ہے۔ کشمیر میں جو مظالم ہورہے ہیں اس سے انسانیت شرماجائے۔
بھارت میں کشمیر پر جو بات کرتا ہے اسے دشمن کا ایجنٹ قرار دے دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ کشمیر کمیٹی چھتیس کروڑ کھاگئی جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں۔ نواز شریف کو ایک بات سمجھنی چاہیے کہ اگر وہ ملک کو تصادم کی جانب لے جانا چاہتے ہیں تو ملک تصادم کی طرف نہیں جائے گا، لوگ اب ہوا کا رخ دیکھ لیتے ہیں۔ اگر کسی مرحلے پر پتہ چل گیا کہ وکیلوں نے جعلی قطری خط بنوایا تو ان کے لائسنس کینسل ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں