ممبئی (ویب ڈیسک) ”مجھے لڑکی مل گئی۔۔۔“ بالی وڈ کے دبنگ خان نے یہ اعلان کیا تو مداح خوشی سے اچھل پڑے کہ شکر ہے، بالآخر سلمان خان بھی شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اس اعلان کے کچھ دیر بعد انہوں نے لڑکی کی تصویر شیئر کی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے لیکن اس کیساتھ ہی نئے اعلان نے مداحوں کی خوشیوں ہی چھین لیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر لڑکی کی تصویر شیئر کی تو مداح خوش ہو گئے کہ ان کی مستقبل کی بھابھی بہت خوبصورت ہیں لیکن جب اس تصویر کے کیپشن پر نظر پڑی تو مداحوں کی خوشی ’گُل‘ ہو گئی۔ سلمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ناں، آیوش شرما کی فلم ’لوراتری‘ کیلئے لڑکی مل گئی، ورینہ، تو اب پریشان مت ہوں ناں، خوش ہو جائیں ناں“

اپنا تبصرہ بھیجیں