شیخ رشید سے الجھنے والے ملک نور اعوان تو آپ کو یاد ہوں گے، اب انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی سفیر کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ بھی داد دیئے بنا نہ رہ پائیں گے، جاپانی پولیس بھی بے بس

ٹوکیو (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارتی سفارتخانے کے باہر نکالے گئے مظاہرے کے دوران انڈین سفیر سے الجھ پڑے ،اس دوران مظاہرین بھارت مخالف نعرے بھی بلند کرتے رہے۔
پیر کے روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ، اس موقع پردنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں