نئی دلی (ویب ڈیسک) غیر قانونی طریقے سے اشیا کی منتقلی کرنے والے سمگلرز مختلف طریقے اپناتے ہیں جن میں سے اکثر انتہائی خطرناک ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایک سمگلر نے خود کو شراب کی بوتلوں سے لاد لیا۔ فوجی اہلکاروں نے اس کی تلاشی لی تو اتنی زیادہ بوتلیں برآمد ہوئیں کہ وہ ہکا بکا رہ گئے، ایک فوجی اہلکار اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی بناتا رہا جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس سمگلر نے اپنے کپڑوں میں بنی مختلف جیبوں میں 50 سے زائد شراب کی بوتلیں چھپا رکھی تھیں ، یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا ہے۔
Load/Hide Comments