ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 56.6 ملین ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 56.6 ملین ڈالرکااضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 29 جنوری 2020 کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر20.163 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.031 ارب ڈالرجبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.131 ارب ڈالررہا۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.106 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.998 ارب ڈالرجبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.108 ارب ڈالررہاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں